کراچی( پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میںبھی مثبت رجحان رہا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکے آغاز کے بعد ہی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 259 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چار کاروباری دنوں میں 7 روپے 08 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 274 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں پانچ کاروباری دن میں9 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 511 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 234 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔