بشکیک(پاک ترک نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ایس سی او فورم معاشی چیلنجز سے نمٹنے، معیشت کی بحالی اور امن کے لئے اہم کردارادا کر رہا ہے، اس کے ممبران کان کنی، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس منصوبے سے ایس سی او ممالک کے روابط کو فروغ ملے گا، ہمیں ہر میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کو مکمل ممبر کے طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا ہے۔