عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔گزشتہ تین روز کے دوران خام تیل کی قیمتو ں میں مجموعی طور پر پانچ فیصد کمی ہوئی ۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 0.53 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85.85ڈالر ہو گئی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.54 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 87.40 ڈالر ہوگئی۔
گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بتائی جا رہی ہے۔

#brentoil#crudeoil#internationalmarket#oilprice#PakTurkNewsPrice