داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اپرکوہستان کے علاقے داسو میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشت گرد حملےکا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہلاک ہوا ہے۔
ٹی ٹی پی کے ایک سینئر کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ طارق رفیق عرف بٹن خراب کا رابطہ کل سے منقطع ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر طارق رفیق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 14 جولائی 2021 کو اپرکوہستان کے علاقے داسو میں پیش آنے والے واقعہ میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

#dam#dasu#dayamanbhashadam#PakTurkNews#pakturknwesafghanistan