بجلی کی بنیادی قیمت میں 4روپے 96پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
نیپرا کی جانب سے آج فیصلہ جاری ہونے کا امکان ہے۔اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار اس کا فیصلہ کابینہ کرے گی، بنیادی ٹیرف میں اضافہ یک مشت کیا جائے یا مرحلہ وار؟ اس حوالے سے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹی فکیشن کی صورت میں ہوگا۔

#light#nepra#pakturknew#PakTurkNews#tariffIMF