سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔جمعہ اورہفتہ کے روز 10اضلاع میں سکولز بند رہیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دیں گے، اسموگ کی وجہ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے گزارش کی کہ ماسک پہنیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمعہ اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی،اتوار کو ہر طرح کاکاروبار بند رہے گا۔لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں اسکولز بند ہوں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتوار کو مال روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا، مال روڈ پر اتوار کو صرف سائیکل چلاسکیں گے۔

#electicbikes#Lahore#PakTurkNews#schools#smog