عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ خام تیل کی قیمت 2ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کسادبازاری کے خدشات ہیں۔
عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت 1.07 ڈالرکمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم ترین قیمت ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 94 سینٹس کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

 

#brentoil#crudoil#oilmarket#PakTurkNews#ratesoilPrice