عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

نیویارک(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے۔
خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ برینٹ آئل کے مستقبل کے سودوں میں 2.02 ڈالر یا 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5 فیصد کم ہو کر اس کی فروخت 85.89 ڈالر فی بیرل رہی۔

#brentoil#crudeoil#PakTurkNewsoilPrice