ویسٹ انڈیز سے شکست، نیوزی لینڈ اگر مگر کی صورتحال سے دوچار

تاروبا (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سُپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج گروپ سی میں میزبان ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے کیویز کو شکست دے کر سُپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی۔
ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔ میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیزکے شرفین ردرفورڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 بالوں پر 50 رنز بنائے جبکہ 6 چھکوں کی مدد سے 39 بالوں پر 68 رنر بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 3، ٹم ساؤتھی اور فرگوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 136 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح نیوزی لینڈ بھی انگلینڈ اور پاکستان کی طرح اب اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔
گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ اس وقت صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری جبکہ ویسٹ اںڈیز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے ضروری ہے کہ پاپوا نیو گنی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں افغانستان کو شکست ہو اور کیویز اپنے بقی تمام میچز جیتے۔

#newzeland#PakTurkNews#t20worlcup#westindies#worldcupPakistan