لیبیائی وزیراعظم کو اسرائیل سے تعلقات پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

طرابلس (پاک ترک نیوز) لیبیاکے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ کو اسرائیل سے تعلقات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ان کوعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی زور پکڑنا شروع ہوگیا ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ لیبیا کے وزیر اعظم کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش میں ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے جبکہ ، بعض حلقوں کی جانب سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت (جی این یو) کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ نے وزیر خارجہ نجلا المنگوش کو گزشتہ ہفتے روم میں اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کے میڈیا پر افشا ہونے کے بعد برطرف کر دیا۔ اس کے بعد سے وہ ملک سے فرار ہے۔
دو روز قبل اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ المنگوش اور کوہن نے اپنی قوموں کے درمیان "عظیم تعلقات” کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس نے طرابلس اور دیگر شہروں میں مظاہروں کو جنم دیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر اور فلسطینی پرچم لہرا کر سڑکیں بند کر دیں۔

#ISRAIL#isreal#Libya#PakTurkNews#primemnister#Tripoli