ڈنمارک کا یوکرین کی مدد کیلئے فوجی اخراجات میں اضافے کا فیصلہ

کوپن ہیگن (پاک ترک نیوز) ڈنمارک نے یوکرین کی مزید امداد کیلئے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کیاہے۔
ڈنمارک کی حکومت اگلے 10 برسوںمیں دفاع میں 143 بلین ڈینش کراؤنز ($21bn) کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا مقصد نیٹو کے ایک بانی رکن کے طور پر اپنے فوجی اور سلامتی کے اہداف کو پورا کرنا ہے۔
نورڈک قوم اپنے دفاع پر سالانہ تقریباً 27 بلین ڈینش کراؤنز ($3.89bn) خرچ کرتی ہے، اور حکومت نے2033 میں 19.2 بلین ڈینش کراؤنز ($2.8bn) تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 6.9 بلین کے اضافے سے ہوگا۔
قائمقام وزیر دفاع ٹرولس لنڈپولسن کا کہنا ہے کہ ہمیں زیادہ حد تک، نیٹو اور اس کے اتحادیوں کی ڈنمارک کیلئے کیے گئے مطالبات اور توقعات پر پورا اترنے کے قابل ہونا چاہیے۔

 

#denmark#kopenhagen#PakTurkNews#ukraineBudgetDefence