باکو (پاک ترک نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ چھٹے عالمی فورم برائے بین الثقافتی مکالمے میں شرکت کی ۔
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہکا بین الثقافتی مکالمے میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں قانون ساز اداروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے مکالمے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور آذربائیجان کی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی سپیکر نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ثقافتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھاکہ عصر حاضر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی سطح پر فعال اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔