ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ترک نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہواجس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار نے گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرائی،دھماکے میں 38سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

#deraismailkhan#ispr#PakTurkNews#rawalpindin#suisideattack