غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے 2000قبروں کی بے حرمتی

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے 200قبروں کی بے حرمتی کی گئی ہے ۔
غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کھود کر لاشیں نکالی جاتی ہیں ۔غزہ شہر کے طفح ضلع میں، فلسطینیوں کی کفن پوش لاشیں ان کی قبروں سے نکالی گئی مٹی سے بھری ہوئی زمین پر پڑی ہیں۔
حماس کے زیرانتظام پٹی میں وزارت اوقاف اور فلسطین کے مذہبی امور نے کہا ہے کہ پورے علاقے میں 2000 سے زیادہ قبروں کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے بے حرمتی کی گئی ہے ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ "کسی بھی طرح سے قبرستانوں کو اس طرح نشانہ نہیں بناتا، اور قبرستانوں کو نقصان پہنچانے یا ان کی بے حرمتی کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

#gaza#graveyard#hammas#PakTurkNewsIsrael