ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت سی ایم پنجاب پنک گیمز کے حوالے سے اجلاس

لاہور (پاک ترک نیوز) ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت سی ایم پنجاب پنک گیمز انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں سی ایم پنجاب پنک گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پہلی سی ایم پنجاب پنک گیمز کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کی گیمز کروائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر موجودتھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطاء الرحمن کی بھی شرکت کی۔

#cmpunjab#dgpunjab#Lahore#PakTurkNews#pinggames#pinkgames#sportspunjab