ڈی آئی خان: رات گئے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ترک نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا رات گئے تحصیل درابن کے تھانے پر حملہ جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہوگئےجبکہ 6زخمی ہوگئے ۔
دہشتگردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔واقعہ رات 3 بجے پیش آیا جب دہشتگردوں نے تھانے میں گُھس کر دستی بموں سے حملہ کردیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے 6 جبکہ ایلیٹ پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔ تھانے کی چھت پر تعینات اہلکاروں کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد چیف سیکریٹری اورآئی جی خیبر پختونخوا تھانہ درابن روانہ ہوئے جبکہ پولیس لائن سے بھاری نفری بھی تھانے کی طرف روانہ کردی گئی۔
زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

#attack#draismailkhan#PakTurkNews#policestation#terrarist