طرابلس (پاک ترک نیوز) لیبیا کے ساحلی شہر ڈیرنا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق لیبیاکے ساحلی شہر ڈیرنا کے میئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔
لیبیا کے تباہ شدہ شہر ڈیرنا کے رہائشیوں نے لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تباہ کن سیلاب میں ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ متعدد لوگ سمندر کی نذر ہو چکے ہیں امدادی کارکنوں نے مزید باڈی بیگز کی اپیل کی ہے ۔
بحیرہ روم کے ساحل پر واقع شہر طاقتور طوفان کے باعث تباہ ہوگئے تھے ۔شہر کے اوپر ڈیم پھٹ گئے تھے۔ کثیر المنزلہ عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ طارق الخراز نے بتایا کہ بحیرہ روم کے شہر میں اب تک 3,840 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں سے 3,190 کو پہلے ہی دفن کیا جا چکا ہے۔ ان میں کم از کم 400 غیر ملکی تھے جن میں سے زیادہ تر سوڈان اور مصر سے تھے۔