باکو (پاک ترک نیوز) روس کے بعد آزر بائیجان سے پاکستان کے لئے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ۔آذربائجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے آزر بائیجان سے ایل این جی پاکستان لانے کی منظوریثدے دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف کو باکو میں ملاقات میں آگاہ کیا ۔
پاکستان اور آذربائیجان کی قیادت کا دونوں ممالک کے اشتراک عمل کو نیکسٹ لیول پر لیجانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ چھ ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھےوفاقی کابینہ کی منظوری۔کے بعد اس ڈیل پر باضابطہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔
آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی ۔
دونوں ممالک کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری وتجارت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان دوطرفہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔
آذربائیجان پاکستان کی تیل وگیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔
پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار حکومت سے حکومت کی سطح پر پاکستان کی توانائی ضروریات پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔آذربائیجان نے پاکستان سے آنے والے چاول پر درآمدی ڈیوٹی کے استشنی کے مربوط نظام کی تیاری پر اتفاق کر لیا۔
ملاقات میں آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان پہلے ہی پاکستان سے درآمدی چاول پر امپورٹ ڈیوٹی سے استثنیٰ دے چکا ہے۔آذربائجان کی آزر ائیرلائن اسلام آباد اور کراچی کے لئے دو پروازیں چلائے گی۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ شمسی توانائی کے شعبے میں آذربائجان پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔
دفاع کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بھی دونوں ممالک کی قیادت میں اتفاق ہوا۔پاکستان دنیا کا دوسرا ملک تھا جس نے آزادی کے بعد آزربائیجان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا ۔
یکم مارچ 2017 کو ای سی او اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور صدر الہام علیوف نے دفاعی مصنوعات منگوانے کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔