انٹر بینک میں ڈالر 13روپے 68پیسے سستا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے آغاز پر امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 13روپے 68پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 روپے 68 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 295 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 71 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر پہلی مرتبہ 298 روپے 93 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

 

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi