کراچی (پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرےروز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا اور قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
انٹربینک مارکیٹ میں 52 پیسے کی کمی کے ساتھ امریکی کرنسی 288روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر ایک روپے 52 پیسے کم ہوکر 287 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے 50 پیسے کی کمی سے 292 روپے کی سطح پر آ گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46639 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔