انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں اضافہ ہو نے لگا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 38پیسے سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔
3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usodllardollarkarachi