کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 46 پیسے اضافے سے 289 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے بڑھ کر 292 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا ۔47 پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس کا آغاز ہوا، جو بڑھ کر 48277 پوائنٹس تک پہنچا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ کر 48631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔