ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12.85 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

کراچی (پاک تر ک نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 852ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 12.85ارب ڈالر ہو گئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 852 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 22 دسمبر تک 7.75 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 12.85 بلین ڈالر تھے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5.1 بلین ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک نے ذخائر میں اضافے کی وجہ حکومت پاکستان کی وصولیوں کو قرار دیا ہے ۔
مرکزی کے مطابق 22-دسمبر-2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دورانذخائر 852ملین ڈالر بڑھ کر 7,757.1ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر 136 ملین ڈالر کم ہو کر پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد 7ارب ڈالر سے نیچے آ گئے۔
مرکزی بینک کے پاس موجود اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں جولائی میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی جب قرض دہندہ کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کی منظوری دی گئی تھی۔ اسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی آمد ہوئی۔

 

#economy#PakTurkNews#reserves#satebank#sbpkarachi