ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کے باوجود صدارتی الیکشن کیلئے اہل ہوں گے

 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016ء کی انتخابی مہم میں اداکارہ سٹار سٹورمی کو رقم دینے کے کیس میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، تاہم سابق امریکی صدر ٹزاپ فرد جرم عائد ہونے کے باوجود وہ صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوں گے۔
امریکی قوانین کے مطابق ایسے کسی شخص کو انتخابی مہم چلانے اور صدارتی انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا جس پر فرد جرم عائد ہو یا پھر وہ جیل بھی جا چکا ہو، ٹرمپ پر اگر فرد جرم عائد ہو بھی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی وہ انتخابی مہم جاری رکھ سکیں گے۔
ٹرمپ نے گزشتہ برس 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں ٹرمپ نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دیے تھے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر گرفتار ہو جاتے ہیں تو یقینی طور پر اس سے ان کی صدارتی مہم کافی متاثر ہوگی۔

#americaelecations#donaldtrump#elecations#paktrknews#washington#washingtondcAmerica