بیروت (پاک ترک نیوز) حزب اللہ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لبنان میں قائم حزب اللہ گروپ نے اسرائیلی پوزیشنوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں ۔حماس کی اتحادی حزب اللہ نے 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے ساتھ سرحد پار سے قریب قریب روزانہ فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے دشمن کے توپ خانے کے ٹھکانوں کو اور درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہدشمن کے جنوبی دیہاتوں اور شہریوں کے گھروں پر حملوں کے جواب میں تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنانی سرزمین سے تقریباً 40 لانچوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا۔