مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم ،درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔ متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔

بارش کے دوران بیت اللہ شریف میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ عمرہ زائرین نے دوران بارش طواف جاری رکھا تاہم مکہ مکرمہ شہر میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔
ریسیکو دفاع المدنی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں نظام زندگی کی بحالی کے لئے اقدمات کیے جا رہے ہیں۔

#flood#meccamukaram#pakuknews#rain#saudiarabiaCars