حج کے دوران مشاعر حج اور مقامات مقدسہ میں موسم گرم رہے گا۔سعودی محکمہ موسمیات

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں موسمی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے دن میں گرمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ حج ایام کے دوران مکہ مکرمہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں انتہائی درجہ حرارت 43 تا 45 جبکہ کم از کم درجہ حرارت 27 تا 30 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
حج کے دوران کبھی کبھار مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ دن کے وقت تیز گرم ہوائیں چلیں گی۔
ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے جنوبی کوہستانی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ اس کے اثرات منی، مزدلفہ اور عرفات تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ موسمیات کا قومی مرکزمقدس شہروں، حج مقامات، ایئرپورٹس، بری سرحدی چیک پوسٹوں اورمقدس شہروں کی طرف جانے والی شاہراہوں پر موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔اور اس کے لئےمرکز کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے مقررہ پروگرام کے مطابق کام کررہی ہیں۔ جبکہ موسمیاتی پیشنگوئیوں کے لئے مصنوعی سیاروں سے ملنے والی تصاویر اور دیگر فلکیاتی ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔

#madinamunawra#PakTurkNews#riyadh#saudairabia#weatherHajjUmrah