اگلے چند برسوں کے دوران دنیا میں 13نئے ایٹمی ملک ہونگے، آئی اے ای اے

پیرس(پاک ترک نیوز)
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ ایک درجن ممالک اگلے چند سالوں میں جوہری توانائی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنا شروع کر دیں گے۔
گروسی نے پیرس میں عالمی جوہری نمائش میں کہا کہ آئی اے ای اےکے اندازے کے مطابق دنیا میں جوہری ری ایکٹرز کی تعداد کو دوگنا کرنا ضروری ہے۔ اس وقت تقریباً 400 یونٹس ہیں۔ پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیےناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی 10 ممالک ہیں جو جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے فیصلے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ اور 17 دیگربھی ہیں جو تشخیص کے عمل میں ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ چند سالوں میں دنیا میں ایک درجن یا 13 نئےایٹمی ممالک ہوں گے۔انہوں نے اس ضمن میںگھانا، کینیا، مراکش، نائیجیریا، نمیبیا، فلپائن، قازقستان اور ازبکستانسمیت دیگر کو ممکنہ نئے جوہری ممالک کے طور پر بتایا۔

#autormicpower#iaea#internationalatomicagency#InternationalAtomicEnergyAgency#PakTurkNews#paris