ماسکو (پاک ترک نیوز)
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو ترک رہنما کی زندگی اور سیاسی کیرئیر کے بارے میں ایک دستاویزی فلم پیش کی جسےروسی خبر رساں ادارےکے ایک اعلیٰ عہدیدار میخائل گسمین نے شوٹ کیا تھا۔
پوٹن کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نےگذشتہ روز روسی میڈیا کو بتایا کہ گسمین نے جون میں صدر اردوان کے بارے میں اپنی 25 منٹ کی دستاویزی فلم کی نقاب کشائی کی جو اردوان کے ساتھ ان کے چار انٹرویوز کے ٹکڑوں پر مشتمل تھی۔ پہلا انٹرویو 2005 میں کیا گیا تھاجب اردوان ترکی کے وزیر اعظم تھے۔
یہ فلم اردوان کے بچپن، اسکول اور یونیورسٹی کے سالوں کو بیان کرتی ہے۔ ترک رہنما کے مطابق انہوں نے استنبول کے میئر کے عہدے پر چڑھنے سے پہلے "تقریباً 17 سال کی عمر میں” سیاست کا آغاز کیا۔ نوجوانوں اور مقامی تنظیموں، پارٹی باڈیز کے لیے کام کیا۔ ارداان کے مطابق اقتدار میں رہناایک مشکل کام اور بڑی ذمہ داری ہے۔ اور سیاست ہمیشہ بڑے خطرات سے منسلک ہوتی ہے۔ یہ فلم اردوان کی ذاتی زندگی پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ یہ اس کی کہانی ہےکہ وہ اپنی بیوی سے کیسے ملے، مذہب کے لیے اس کا رویہ، اور فٹ بال سے محبت ،سیاست اور ترکیہ کی عظمت کی بحالی کے خواب یہ سب اس میں شامل ہیں۔
گسمین نے نوٹ کیا کہ اردوان کا اقتدار کی چوٹی تک پہنچنے کا راستہ آسان نہیں تھا، لیکن ان کی صدارت میں ترکی مضبوط اور مستحکم ہوا ہے، جس کی آواز دنیا میں سنی جا رہی ہے۔