انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر صدر طیب اردوان نے جون 2023 میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے ایک تازہ بیان میں ان کاکہنا تھا کہ ملک میں انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے 14 مئی کو انتخابات کیلئے تاریخ کا انتخاب اپنے آئیڈیل سیاستدان اور سابق وزیراعظم میندرس سے متاثر ہوکر کیا ہے۔ عدنان میندرس ترکیہ کے پہلے ہونے والے شفاف الیکشن 14 مئی 1950 کو فتح حاصل کی تھی۔
بعد ازاں فوج نے پھر بغاوت کی تھی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور وزیراعظم عدنان میندرس کو 1960 میں پھانسی دیدی تھی۔
ترک صدر طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس 5 مہینے ہیں اور ان 5 مہینوں میں ہمارے راہ میں کوئی سٹاپ نہیں۔