اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اورزیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔
اسلام آباد ، راولپنڈی، سوات ،پشاوراور مالا کنڈ پارا چنار، شمالی وزیرستان ، ، لوئر دیر، چار سدہ ،ہنگو اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ چند روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

#islamabad#islamabd#PakTurkNews#rectorscaleafghanistanearthquake