اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔ہنگو، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر، کرم، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے باجوڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔

##islamabad#PakTurkNews#peshawarearthquake