ای سی سی کی آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ای سی سی نے نئے قرض کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک نئے پروگرام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیشگی شرط کو پورا کرنے کے لیے یکم جولائی 2024 سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی سمری اتوار کو وزیر خزانہ کی جانب سے ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے فورم کو بتایا کہ اوگرا نے 20.05.2024 کے اپنے فیصلے کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے بالترتیب SNGPL اور SSGCL دونوں کے لیے تخمینی ریونیو کی ضروریات (ERR) کا تعین جاری کیا تھا۔

 

#ecc#islamabad#PakTurkNews#petroliamdivision#powerplants