لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں آشوب چشم کے باعث تعلیمی ادارے 4 روز کے لیے بند کردئیے گئے۔
پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ راولپنڈی کےنتر تعلیمی ادارے کل سے اتوار تک بند رہیں گے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم میں مبتلا 87 افراد کی مضر انجکشن کی وجہ سے بینائی چلی گئی جبکہ کچھ کی آنکھیں بھی ضائع ہوئیں ہیں۔حکام نے لوگوں کو آشوب چشم سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔