مصری صدر عبدالفتاح نے حسنی مبارک کا تختہ الٹنے والے احمد دوما سمیت متعدد قیدیوں کو معاف کردیا

قاہرہ (پاک ترک نیوز) سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سابق صدر حسنی مبارک کا تخت الٹنے میں اہم کردار ادا کرنیوالے احمد دوما سمیت متعدد قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔
سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا 2011میں بغاوت کے ذریعے تختہ الٹنے والے 37سالہ احمد دوما کو 2019میں فسادات اورسکیورٹی فورسزکے حملے کے جرم میں 15برس کی قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔
صدارتی معافی کمیٹی کے رکن وکیل طارق الوادی نے کہا کہ "صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دوما سمیت متعدد قیدیوں کو معاف کیا ہے۔
اس دوران حقوق کے نامور وکیل خالد علی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ قاہرہ کے مضافات میں بدر جیل کے باہر کارکن کی رہائی کا انتظار کر رہے تھے۔
اس وقت اپنا فیصلہ سناتے ہوئے، جج نے کہا کہ ڈوما اس ہجوم کا حصہ تھا جو پارلیمنٹ میں گھس گیا اور اس کے ایک حصے کو نقصان پہنچایا۔

 

#abdulfatahalsassi#Cairo#husnimubarak#PakTurkNewsEgypt