ملک میں الیکشن صاف، شفاف اور منصفانہ ہوں گے،نگران وزیراعظم

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن صاف، شفاف اور منصفانہ ہوں گے، تاہم ان کے نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن صاف، شفاف اور منصفانہ ہوں گے، تاہم ان کے نتیجے سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
قبل ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو ںگے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کے لوگ اور تہذیب ہیں ، جتنی پرانی بلوچستان کی تہذہب ہے اتنی ہی پرانی ادھر کی زبان کی خوبصورتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں، آج میڈیا کے ذریعے دنیا سمٹ گئی ہے، اس خطے میں پشتو،بلوچی، ہزارگی اورفارسی کی زبانیں موجود ہیں، ہم دیگر ملکی چینلز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ 2008میں یہاں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا، وہ الیکشن تو میں ہار گیا لیکن آج ہزارہ برادری کے ساتھ عزم نبھایا ہے، بلوچستان کی اصل پہچان اس کا سلیقہ ہے ، مجھے معلوم ہے ہزارہ کے لوگوں میں کافی ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشتگردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو نگے، ہم اس دہشتگردی کے خلاف لڑائی لڑ کر فتح یاب ہونگے ، جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔

#anwarulhaq#caretakerpm#elecation#PakTurkNews#quetta