الیکٹرک گاڑیوں کو 700کلومیٹر تک چلانے والی بیٹری متعارف کروا دی گئی

بیجنگ (پاک ترک نیوز)
الیکٹرک گاڑیوں کے لمبے فاصلے تک سفر کرنے کے خواب کو حقیقت بنانے کے لئےدنیا کی سب سے بڑی بیٹریاں بنانے والی چینی کمپنی نے نئی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری متعارف کروا دی ہے جو 10منٹ میں چارج ہو گی اور 400کلومیٹر سے 700کلو میٹر تک چلے گی۔ اس بیٹر ی کی2023 کے آخر تک بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہو گی اور 2024 کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی طور پر دستیاب ہوگی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے لئے انقلاب لانے والی اس بیٹری کو سی اے ٹیکنالوجی لمیٹد (سی اےٹی ایل) نے تیار کیا ہے ۔ اور اسے شن ژنگ کا نام دیا گیا ہے۔اس بیٹری میں ایک نیا گریفائٹ اینوڈ، نیا الیکٹرولائٹ فارمولیشن، پتلا اور محفوظ الگ کرنے والا اور بہتر آئن ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ بیٹری نے گرمی کی پیداوار کو کم کر دیا ہے اور یہ ایک نئے جدید بیٹری مینجمنٹ سسٹم (بی ایم ایس) سے لیس ہے۔ سی اے ٹی ایل کا دعویٰ ہے کہشن ژنگبیٹری کسی بھی قسم کی گاڑی کے لیے موزوں ہے۔اس بیٹری کو استعمال کرنے والی پہلی الیکٹرک وہیکل کمپنی ایواٹار ہو گی جو سی اے ٹی ایل اور چان گن کا مشترکہ منصوبہ جس میں ہواوے کا اشتراک بھی شامل ہے۔
ایل ایف پی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کو 700 کلومیٹر تک رینج کرنے کے قابل بنائے گی۔ بیٹری کا پورا نام شن ژنگ سوپر فاسٹ چارجنگ بیٹریہے۔ اور سی اے ٹی ایلکے مطابق، یہ اپنی انتہائی تیز رفتار چارجنگ کی بدولت 10 منٹ میں 400 کلومیٹر رینج کا اضافہ کر سکتی ہے۔ یہ دنیا کی پہلی LFP بیٹری ہے جو 4C چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
سوڈیم آئن بیٹریوں کے برعکس لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریاں سردیوں کے ماحول کو پسند نہیں کرتیں۔ لیکن کمپنی کادعویٰ ہے کہ انہوں نےشن ژنگبیٹری میں اس مسئلے کو حل کیا ہے کیونکہ اسے منفی دس ڈگر کے درجہ حرارت پر بھی 30 منٹ میں 80فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔

#battery#beijing#China#elcatriccar#electricvehical#latham#PakTurkNews