بجلی 1.70 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر بجلی ایک روپے 70پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، یکساں ٹیرف کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے، یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے اور نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔
نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

#fuelpriceadjustment#islamabad#light#nepra#PakTurkNewsPrice