اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا اضافے کی منظوری دیتی ہے تو صارفین پر 310ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لئے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی استدعا کی ہے، سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کیے ہیں۔
پاور پرچیز پرائس کے لئے 25روپے 3 پیسے27روپے 11پیسے فی یونٹ کاتخمینہ ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔