ایلون مسک اور زکربرگ کی کیج فائٹ اب سوشل میڈیا تک محدود

نیویارک (پاک ترک نیوز)
میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے ان قیاس آرائیوں اور افواہوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹوئٹر)کے مالک ایلون مسک کے ساتھ متوقع لڑائی کے معاملے پر کافی دیر سے پھیلی ہوئی تھیں۔
انہوں نے گذشتہ روز اپنے سوشل پلیٹ فارم تھریڈز جسے گذشتہ ماہ سابقہ ٹوئٹر اور اب ایکس سے مقابلہ کرنے کے لیے شروع کیا تھا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے خیال میں ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ایلون مسک کیج فائٹ کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ اور اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے لڑائی کے لیے ایک حقیقی تاریخ تجویز کی تھی لیکن ایلون نے کسی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔ اورپھر کہا کہ اسے سرجری کی ضرورت ہے۔ اور اب وہ اس کے بجائے میرے گھر کے پچھواڑے میں تربیتی راؤنڈ کا مطالبہ کر رہا ہے۔آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کون بھاگ رہا ہے؟
دوسری طرف ایلون مسک نے "ایکس” کے ذریعے جواب دینے میں بالکل تاخیر نہیں کی اور زکربرگ کو "بزدل” قرار دیتے ہوئےکہا کہ وہ آج پیر کو سلیکون ویلی جا رہے ہیںاورزکر برگ کے دروازے پر دستک دینے کا انتظار نہیں کر سکتے۔
جون میں، دونوں ارب پتیوں نے کیج فائٹنگ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جس پر ان کے مداحوں نے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ممکنہ فائٹ کے لیے دلچسپی میں پچھلے مہینے اس وقت مزید اضافہ ہوا جب میٹا نے تھریڈز کو لانچ کیا، جسے ٹوئٹر کے براہ راست مدمقابل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

#elonmusk#instagram#markzingerburger#PakTurkNews#teslafacebooksapcextwitter