دنیا کا امیر ترین آدمی ایلون مسک بے گھر ہے

نیویارک (پاک ترک نیوز)
دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا ذاتی مکان نہیں۔اور وہ دوستوںکے گھروں میں رہ رہے ہیں۔
امریکی چینلکو دئیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ ان کا اپنا مکان نہیں اور وہ دوستوں کے گھروں میں قیام کرتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ میں عالیشان گھر کا مالک نہیں جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔
فوربز کے مطابق سات بچوں کے والد ایلون مسک 270 ارب دس کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ امریکہ اور دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل ہوگا کہ اگر میں سالانہ اربوں ڈالرز اپنے ذاتی استعمال پر خرچ کروں۔لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کا ایک نجی طیارہ ہے جس کو وہ کام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس کوئی ذاتی کشتی نہیں اور نہ ہی وہ کام سے رخصت لیتے ہیں۔
ایلون مسک کے دو بچوں کی ماں گرمز نے ایک انٹرویو کے دوران تسلیم کیا تھا کہ وہ 40 ہزار ڈالرز کے ایک گھر میں مقیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک ارب پتیوں کی طرح نہیں رہتے۔
گرمز نےبتایا کہ ایک دفعہ ایسا ہوا تھا کہ ایلون مسک کے پاس ایک گدا تھا جس میں سوراخ تھا اور وہ نیا میٹرس خریدنا نہیں چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے 2020 میں کہا تھا کہ وہ اپنی تمام چیزیں فروخت کریں گے اور ان کے پاس ذاتی مکان نہیں ہوگا۔

#california#elonmusk#homeless#newyork#PakTurkNews#spacex#tesla#worldrichestman#x