ایلون مسک کے اثاثوں میں ریکارڈ 200ارب ڈالر کمی

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ،ٹیسلا ،ٹوئٹر اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک کے اثاثوں میں ریکارڈ 200ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے، لیکن یہ شاید وہ اعزاز ہے جو دنیا کا کوئی بھی امیر ترین شخص حاصل کرنا نہیں چاہے گا۔
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو سب سے زیادہ خسارے کا سامنا جس کے شیئرز میں 70فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ٹوئٹر ہے کیونکہ مسک کا زیادہ تر وقت ٹوئٹر کو دیئے جانے کے باعث وہ ٹیسلا کی جانب توجہ نہ کر سکے ۔
یاد رہے ایلون مسک نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔2022 کے اختتام میں ہی ایلون مسک سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی چھن چکا ہے، ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔
گزشتہ سال بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد دنیا کے دوسرے فرد بنے تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی تھی، جبکہ نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی، جس کی ایک وجہ ٹوئٹر ہے۔

##elonmusk#jeffbezos#PakTurkNews#spacex#tesla#worldrichestmanAmericatwitter