کویت کے امیر شیخ نواف الصباح انتقال کرگئے

کویت سٹی(پاک ترک نیوز) کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امیر کویت کو 2 ہفتے قبل شدید علالت باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔
حکومت کویت کی جانب سے ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ امیر کویت شیخ نواف ال احمد الصباح اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ امیر کویت کی انتقال کی خبر معمول کی نشریات روک کر دی گئی۔

 

#amerkuwait#kuwait#kuwaitcity#PakTurkNews