اسلامی ملک غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لئے مزید کوششیں کریں۔ صدر اردگان

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی بلا تعطل فراہمی اور جنگ بندی کے لیے مزید کوششیں کریں۔
بدھ کی شب یہاں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں دونوں صدور نےغزہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس حوالے سے ترک ایوان صدر کے شعبہ مواصلات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اردگان اور عباس نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام سمیت غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا۔
اردگان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت جاری رکھے گا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک بالخصوص اسلامی ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔
عباس ترکی کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے ہیں جہاں قانون ساز جمعرات کو فلسطین کی حمایت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کریں گے۔
صدر محمود عبا س نے انقرہ آمد سے قبل ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے دوران امریکہ کو فلسطینی ریاستکے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور روس کو مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن عمل سے دور رکھنے کی کوششوں کی مذمت کی۔

#Erdogan_meets_Abbas