یورپ نے پاکستانیوں کیلئے شینگن ویزے کا حصول مزید مشکل بنا دیا

پیرس (پاک ترک نیوز) یورپ میں پاکستانیوں کیلئے شینگن ویزا حاصل کرنا مزید مشکل بنا دیا ہے ۔
شینگن ویزا فیس میں مجوزہ اضافہ، 80 سے 90 فیصد تک متوقع ہے کہ جس سے درخواستوں کے کل اخراجات میں مزید 6 ملین سے زیادہ ادا کرنا پڑے گا ۔
اگر یورپی کمیشن کی ویزا فیس میں 12.5 فیصد اضافے کی تجویز کو منظوری مل جاتی ہے تو پاکستانی شہریوں کو 2024 میں شینگن ویزا کی لاگت میں 598,110 یورو اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسودے میں ریگولر اور معمولی درخواست دہندگان کے ساتھ ساتھ دوبارہ داخلے کے عمل میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے شہریوں کے لیے قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہے، جنہیں بالترتیب €135 اور €180 کی فیس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

#euorpe#fee#paksitani#pakturknes#Schengen#visa