اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آج بھی پاکستانی قوم امریکی حلیف ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں ۔آج جو دہشت گردی ہورہی ہے یہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لئے جنگیں انویسٹمنٹ ہوا کرتی ہیں ۔آج بھی یورپ میں جو جنگ جاری ہے وہ انویسٹمنٹ ہے ۔
ہم نے پرائی جنگ میں حصہ لیا اور دہشت کو گھیسٹ کر اپنے گھر لائے ۔ہم نے گزشتہ 45 سال میں امریکہ کا ساتھ دیا، دونوں افغان جنگوں میں ہم ہراول دستہ تھے ۔
بھارتی وزیراعظم کو صدر جو بائیڈن نے مدعو کیا تھا ۔سویلین کی بڑی تعداد آج بھی کشمیر میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔ایک مرتبہ پھر انہوں نے اسی بھارتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ہرزہ سرائی کی ۔یہی مودی تھا جس نے بھارتی گجرات میں دہشت گردی کرائی اور اقوام متحدہ نے پابندی لگائی ۔آج جو سٹیٹمنٹ شائع ہوئی وہ اس سابق دور حکومتوں کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔