نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک اجلاس ‘ کئی منصوبے منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اقتصادی کونسل (ایکنک )کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایم ایل ون کے پہلے فیزکیلئے 1.2بلین ڈالر کی منظوری جلد متوقع ہے ۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔
ریلویز کی موجودہ مین لائن (ایم ایل ون) کی اپ گریڈیشن کو اس ہدایت کے ساتھ دوبارہ ترمیم شدہ دائرہ کار پر منظور کیا گیا
۔منصو بہ کا پہلا مرحلہ کراچی سے ملتان تک 929 کلومیٹر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا۔ ایکنک نے فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہائوسنگ پراجیکٹ (فیز-1) کے منصوبہ کا جائزہ لے کراس کی منظوری دی ۔
پانی کے شعبے کے چار منصوبوں پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی جس میں حکومت پنجاب کا ڈھوچہ ڈیم کی تعمیر (نظر ثانی شدہ) منصوبہ شامل ہے۔
اجلاس نے ’’انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ترقی‘‘کی بھی منظوری دی۔ ایکنک نے کراچی نیبر ہڈ امپروومنٹ پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد کی مدت میں 31 دسمبر تک چھ ماہ کی توسیع کردی، قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان افغانستان بارڈر بادینی پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر اور ضلع سیف اللہ میں مرغہ فقیر زئی سے خان ڈگر مین بادینی روڈ تک 40 کلومیٹر طویل سڑک کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی۔
اس سے قبل پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی منصوبے کے فیز 1 کا PC-1 Ecnec کو جمع کرایا ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ کونسل ہونے والے اپنے اجلاس میں اس کی منظوری دے گی۔

 

#ecnec#ecnic#islamabad#PakTurkNewsML1