ماسکو میں یوکرین جنگ میں پکڑے گئے امریکی اور یورپی ملکوں کے ہتھیاروں کی نمائش

ماسکو (پاک ترک نیوز)
یوکرین کے خلاف جنگ میں پکڑا جانے والا ایم۔1ابراہمز ٹینک ماسکو پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسے ایک جنگی ٹرافی کے طور پر کل سے ایک نمائش میں رکھا جائے گا
روسی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ میں پکڑے گئے پہلے امریکی ایم۔1ابراہمز ٹینک کو روسی فوجی یونٹ "سنٹر” کے دستوں نے ڈونباس کے آواڈویکاسیکٹر کی فرنٹ لائن پر پکڑا تھا۔ اور اب جلد ہی ہرکوئی اسے پوکلونایا ہل پر نمائش میں دیکھ سکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح ایک جرمن لیوپرڈ-2 ایم بی ٹی کو بھی اپریل کے وسط میں آواڈویکاسے نکالا گیا تھا۔ سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے سپاہیوں نے M1150 شریڈر کی ایک تباہ شدہ انجینئرنگ مشین کو بھی نکالا، جو مبینہ طور پر ابرامز پر مبنی ہے۔ ابقبضے میں لیے گئے تمام آلات کو ایک نمائش میں رکھا جائے گا جس میں یوکرین میں روسی فوج کے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی ایک صف پیش کی جائے گی۔
یہ نمائش، جو پوکلونایا گورا پر ماسکو کے وکٹری پارک میں منعقد ہوگی جو یکم مئی کو کھلے گی اور ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ اس میں دیکھنے والوں کو دیگر ممالک کے فوجی ہتھیاروں کا مجموعہ دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔
اس نمائش میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، ترکی، سویڈن، چیکوسلواکیہ، جنوبی افریقہ، فن لینڈ، آسٹریلیا، آسٹریا اور یوکرین میں بنائے گئے فوجی ہارڈ ویئر کے 30 سے زیادہ ہتھیار کے علاوہ جرمن مارڈر IFV، امریکن بریڈلی IFV، سویڈش CV90 IFV، اور فرانسیسی AMX-10RC بکتر بند جنگی گاڑی بھی دیکھ سکیں گے۔

#attack#masscow#PakTurkNews#ukraine#warrussia