ایرانی تیل سمگلنگ میں بلوچ کالعدم تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں ملک کے اندر نئی حکومتی کی تشکیل کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔اس غیر قانونی تیل کی سمگلنگ میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سمیت متعدد کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔
وزارت پٹرولیم کو پیش کی گئی رپورٹ میں اس غیر قانونی سرگرمی کے خطرناک حد تک بڑھنے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے دوران اس غیر قانونی تجارت میں نمایاں کمی آئی تھی، لیکن حالیہ عام انتخابات (فروری 2024 میں منعقد) کے بعد اب ناجائز تجارت میں حیران کن طور پر 67 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
پاکستان میں روزانہ تقریباً 90 ہزار لیٹر ایرانی تیل سمگل کیا جاتا ہے۔ اس زبردست سمگلنگ سے قومی خزانے کو کم از کم 816 ملین ڈالر کا زبردست نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسند گروپوں کے درمیان ایک پریشان کن روابط اور تیل کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والے منافع کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس تیل کی سمگلنگ میں بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF) سمیت شورش زدہ خطے میں سرگرم کالعدم بلوچ مسلح تنظیمیں براہ راست ملوث ہیں۔

 

#bla#oilsmuggling#paktukrnews#quettabalochistanirankarachi