جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کو طلب کرلیا ۔عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
احتساب عدالت نے نیب کیسز میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو 24 اکتوبر کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دیا اور نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیدیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف کیسز دوبارہ کھل گئے۔

#asifalizardari#islamabad#PakTurkNews#yousafrazagillanicourt